کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

129

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابرآلود اور گرم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

شہریوں کو آج بھی کہیں کہیں بوندا باندی یا ہلکی پھوار کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے، جس کے باعث گرمی کے ساتھ ساتھ حبس کی کیفیت برقرار رہنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں