32

پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری: صدر آصف علی زرداری

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کی آزمائش پر پوری اتری ہے، چین کےساتھ بہترین تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

صدرآصف علی زرداری سے سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ چن شیاوجیانگ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں گورنر سنکیانگ ارکن تونیاز بھی موجود تھے، سیکرٹری کمیونسٹ پارٹی سنکیانگ نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ چین کےعوام کی یکجہتی اور سنکیانگ کی ترقی متاثرکن ہے، چین کے ساتھ زراعت، صنعت، نئی ٹیکنالوجی کےشعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں