فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)کوئٹہ کے عملے نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز کے اجرا کے الزام میں نادرا کے 3 آفیسران واہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔
گرفتار ہونے والوں میںآر ایچ او کوئٹہ کے سید انور شاہ،جونیئر ایگزیکٹو سید اختر شاہ اور چمن زون کے خواجہ وقاص شامل ہیں ملزمان کوایف آئی ای(سی ٹی وی)کوئٹہ میں درج مقدمہ نمبر 3/24ریاض ایمبیسی پاسپورٹ کیسز میں حراست میں لیا گیا ہے ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزمان نے بھاری رقوم کے عیوض غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کئے تھے جس پر غیر ملکی شناختی کارڈز ہولڈر پاسپورٹ حاصل کر کے سعودی عرب چلے گئے تھے سعودی حکام کی تحقیقات کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا تھا اور معاملے سے متعلق تحقیقات کیلئے پاکستانی حکام کو مراسلہ جاری کیا گیاتھا ایف آئی اے حکام نے نادرا آفیسران / اہلکاروں کو بیان قلمبند کرانے کے لئے طلب کر لیا گیا تھا جنہیں حراست میں لیکر مزید تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہے۔
58









