144

دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹو رنامنٹ

محکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹو رنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل لاڑکانہ کی ٹیم نے جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیامحکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام دوسرا آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ کرکٹ ٹو رنامنٹ کے سلسلے میں تیسرا کوارٹر فائنل میچ لاڑکانہ اور فاٹا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا فاٹا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 197 رنز کا ٹارگٹ دیاحسین احمد نے 73رنز،حارث خان 37رنزجبکہ عادل امین نے 31 رنز کی اننگز کھیلی لاڑکانہ کی جانب شعیب احمد اور علی اصغر نے 2.2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاجواب میں لاڑکانہ کی ٹیم نے 197رنز کے تعاقب میں مطلوبہ ٹارگٹ 19ویں اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا لاڑکانہ کے بیٹسمین دانش 113رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جبکہ اسرار احمد نے 25 رنز بنائےاس طرح یہ کوارٹر فائنل میچ لاڑکانہ کی ٹیم نے 5وکٹوں سے جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ٹورنامنٹ کے سلسلے کا آج بگٹی اسٹیڈیم میں آخری اور چوتھا کوارٹر فائنل میچ گورنرالیون اور آئی سی اے پشاور کی ٹیموں کے درمیان فلڈ لائٹس میں کھیلا جاہیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں