تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے عید کے دوسرے ہفتے مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیےکے لیے کینٹنر بھی تیار کرلیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے عید کے بعد مارچ کا فیصلہ کرلیا جس کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے تنظیموں کو تیاری کی ہدایت کردی جبکہ رمضان سے قبل تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق احتجاجی مارچ کے لیے کینٹنر تیار کرلیا گیا جبکہ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کنٹینر کا دورہ کیا جس پر آزادی یا موت لکھا گیا ہے۔









