ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ،پی ٹی آئی

105

پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سابق میئر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ جمیل بوستان ایڈووکیٹ میروائس ایڈووکیٹ احمد شاہ ایڈووکیٹ عبداللہ ایڈووکیٹ عمر فاروق ایڈووکیٹ توقیر بھٹی ارشد اچکزئی امین آغا ضیاالحق نعمت اللہ سردار بہلول سردار احمد شاہ مصور بشیر اورمحمد نعیم جان نے مشترکہ بیان میں کہاہےکہ جس ملک میں خدمت کرنا جرم ہو وہاں خدمت کے لوگ پیدا نہیں ہوسکتے اور جو ملک خدمت کے لوگ پیدا نہیں کرسکتا وہ کبھی آباد نہیں ہوسکتا جو کچھ مشرقی پاکستان کے ساتھ ہوا اب وہی کچھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ساتھ کیا جارہا ہے اس قسم کے ماحول میں جس میں ہر چیز فروخت ہو اور اب جو ترقیاتی فنڈز کے ساتھ ہورہا ہے سرکاری ملازمتوں اور تمام اداورں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ باعث تشویش ہے ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ہر طرف ناانصافی کا دور دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں