شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور یہ شہدا ہی ہیں جن کی بدولت ملک و قوم محفوظ ہیں

121

صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے تربت مند میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس المناک واقعے میں شہید ہونے والے افسر اور جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کیپٹن وقار احمد کاکڑ، نائیک جنید، نائیک عصمت، لانس نائیک خان محمد اور سپاہی ظہور نے وطن کی خاطر جامِ شہادت نوش کیا۔

اپنے مذمتی بیان میں میر علی حسن زہری نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور یہ شہدا ہی ہیں جن کی بدولت ملک و قوم محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دراصل وحشت اور بربریت پر مبنی سوچ ہے جسے پاکستانی قوم کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔میر علی حسن زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ جنگ وطن کے امن و استحکام کے لیے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔صوبائی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کی ظالمانہ کارروائیاں عوام اور فورسز کے حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں