میر خان لہڑی کی گرفتاری اور جعلی مقدمات کا اندراج قابل مذمت ہے۔ بلوچستان بار کونسل

216

بلوچستان بار کونسل نے اوستہ محمد بار ایسوسی ایشن کے ممبر اور بلوچستان پبلک سروس کمیشن پولیس ڈیپارٹمنٹ سے پراسیکوٹر انسپکٹر میر خان لہڑی کی گرفتاری اور ان پر جعلی مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔بلوچستان بار کونسل کے ایک بیان میں کہاگیاہےکہ میر خان لہڑی ایک پروفیشنل وکیل اور شریف النفس انسان ہیں ان کے والدین غربت میں اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے پڑھایا وہ اکثر اوقات لائبریری میں سی ایس ایس اور پی سی ایس کے تیاری میں مصروف رہتے ہیں گزشتہ سال جوڈیشل مجسٹریٹ کے امتحانات میں نمایاں نمبرز حاصل کئے اور حالیہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پراسیکوٹر بنے وہ کسی سیاسی سرگرمیوں میں کبھی شریک نہیں ہوئے۔ ان کے خلاف بغیر کسی تفتیش کے ایف آئی آر درج کرنا قابل مذمت عمل ہے بیان میں کہا گیاہےکہ بلوچستان میں عرصہ دراز سے ماورا آئین و قانون گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اب وکلاء کو گرفتار کرکے اسے ہراساں کرنے کا عمل کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں بلوچستان بار کونسل نے وکلاء کے خلاف ناجائز ایف آئی آر کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میر خان لہڑی ایڈووکیٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں