سارجنٹ کی صحافیوں سے بدکلامی،SSP ٹریفک نے نوٹس لے لیا

98

ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے جسٹس شہید نواز مری چوک پرٹریفک سارجنٹ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں سے بدکلامی کے واقعے کا فوری نوٹس لے لیا واقعہ منظرِ عام پر آنے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور حقائق کی روشنی میں فوری رپورٹ پیش کی جائے ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا کہ پولیس فورس کا بنیادی فریضہ عوام کی خدمت اور تحفظ ہے اس لیے کسی بھی اہلکار کی جانب سے عوام یا میڈیا کے ساتھ بدسلوکی ناقابلِ قبول ہے جس کسی نے بھی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ایس ایس پی ٹریفک نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں