بلوچستان گیمز کا ٹائٹل کوئٹہ ڈویژن نے اپنے نام کرلیا

107

بلوچستان گیمز کا ٹائٹل کوئٹہ ڈویژن نے اپنے نام کرلیا سبی نے دوسری اور لورالائی نے تیسری پوزیشن حاصل کی تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل کے زیر اہلمام دوسرے بلوچستان گیمز کی اختتامی تقریب ایوب کمپلیکس میں منعقد ہوئی تقریب کی مہمان خصوصی مشیر کھیل مینہ مجید تھیں جنہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور خاص کر خواتین کھلاڑیوں کی گیمز میں شرکت ہمارے لیے باعث فخر ہے بلوچستان گیمز نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے گیمز کے انقعاد سے نیشنل گیمز میں کافی مدد ملے گئی بلوچستان حکومت کا ویژن بھی ہے کھیلوں کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے اور اس میں ہم کافی حد تک کامیاب رہے ہیں پورے سال مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوتے رہیں گئے محکمہ کھیل کھلاڑیوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرتا رہے گا بلوچستان گیمز میں ایتھلیٹکس ،باڈی بلڈنگکراٹے ،والی بال ،باکسنگ ،بیڈمنٹنکرکٹ ،فٹبال ،ٹیبل ٹینس اور دیگر شامل تھے اب تک ایتھلیٹکس کوئٹہ ڈویژن نے 37گولڈ،سلور گیارہ اور کانسی کے چھ تمغے حاصل کیے اور 224 ہوائنٹس اپنے نام کیے جبکہ دوسرے نمبر پر سبی ڈویژن کی رہے سبی نے گولڈ کے تین ایک سلور اور کانسی تمغے جیتے اور22پوائنٹس حاصل کیے تیسری پوزیشن لورالائی نے حاصل کی لورالائی نے دوگولڈ 12سلور اور دوکانسی کے تمغے جیت کر 48پوائنٹس اپنے نام کیے تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافی تقسیم کی گئیں تقریب میں سیکرٹری کھیل امور نوجوانان درا بلوچ،ڈی جی سپورٹس یاسر بازئی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف لانگو،ڈپٹی ڈائریکٹر آصف فاروقی،کامران خورشید اور محکمہ کے دیگر افسران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں