22

حاملہ خواتین کا ویپنگ کرنا بچے کی صحت کیلئے خطرناک قرار

ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ حاملہ خواتین کا ویپنگ کرنا پیٹ میں بچے کی کھوپڑی کی ساخت میں تبدیلی کا سبب ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق گلے میں ویپنگ کا دھواں لگنے کے لیے ای سگریٹ میں استعمال کیے جانے والے دو مائع اجزاء کے منکشف ہونے سے یہ تبدیلیاں رُونما ہوتی ہیں۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کالج آف میڈیسن کے ایک پروفیسر ڈاکٹر جیمز کرے کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مطالعے میں استعمال کی جانے والی ای سگریٹ میں کوئی نکوٹین نہیں تھی پھر بھی ماڈل میں اس کے کھوپڑی کی نشو نما پر اثرات دیکھے گئے، جو کہ متوقع نہیں تھے۔

ان نتائج تک پہنچنے کے لیے جیمز کرے اور ان کی ٹیم نے حاملہ چوہیاؤں پر مرتب ہونے والے اثرات کا مطالعہ کیا۔ چوہیاؤں کو فلٹر فری ہوا میں یا پھر مختلف مقدار کے دو مرکبات کی فضا میں رکھا گیا۔

کچھ کو 50 فی صد پروپائلین گلائکول اور 50 فی صد گلائسرول (دو مائع اجزاء) یا پھر 30 فی صد پروپائلین گلائکول اور 70 فی صد گلائسرول دیا گیا۔

20 دن کے حمل میں چوہیاؤں کو ہر ہفتے میں پانچ دن چار گھنٹوں تک ایک کش فی منٹ کی شرح کی ویپنگ کنڈیشن میں رکھا گیا۔

محققین کے علم یہ بات آئی کہ جن کو 30 فی صد پروپائلین گلائکول اور 70 فی صد گلائسرول دیا گیا تھا ان بچوں کے سر کی پیمائش پیٹ میں دیگر دو گروہوں کے مقابلے میں واضح طور پر کم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں