خواتین کی صحت اور تعلیم کے نئے دروازے کھولے جائیں، ڈاکٹر عائشہ

108

سی پی ایس پی کونسلر اور سوسائٹی آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکولوجسٹس آف پاکستان کی صدر پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کی صحت تحقیق اور تعلیم کے نئے دروازے کھولے جائیں تاکہ ہر عورت صحت مند ، محفوظ اور بااختیار زندگی گزارسکے یہ باتیں انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہیں انہوں نے کہا کہ وہ کیپ ٹاؤن میں منعقدہ فیگو ورلڈ کانگریس 2025ء کے دوران ایشیاء اوشیانا ریجن کی ٹرسٹی منتخب ہوئیں وہ یہ اعزاز پانے والی پاکستان کی پہلی ماہر امراض نسواں ہیں انہیں فیگو وومن ایوارڈ 2025ء سے نوازا گیا ہے یہ ایوارڈ ان خواتین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے زچگی و امراض نسواں کے شعبے میں عالمی سطح پر نمایاں خدمات انجام دی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں