نمبر پلیٹ کے بغیر موٹر سائیکلیں ریلیز نہیں ہوں گی، ایس ایس پی ٹریفک

240

ایس ایس پی ٹریفک پولیس کوئٹہ ڈاکٹر سمیع ملک نے کہا ہے کہ جن شہریوں کی موٹر سائیکلیں نمبر پلیٹ نہ لگانے پر بند کی گئی ہیں، وہ دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ جب تک اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹ تیار کر کے نہیں لائیں گے، ان کی موٹر سائیکل ریلیز نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوںنے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنی موٹر سائیکلوں پر لازمی طور پر اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹ نصب کریںتاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی اور زحمت سے بچ سکیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں