معروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن تیز رفتار ڈروائیونگ کے باعث مشکل کا شکار ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور سیریز ہیری پوٹر کی اسٹار ایما واٹسن کو رفتار کی خلاف ورزی پر چھ ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے روک دیا گیا ہے۔
ایما واٹسن کو 31 جولائی 2024 کو انگلینڈ میں کار کو 30 میل فی گھنٹہ کی حد کے برخلاف 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
35 سالہ اداکارہ پر عدالت نے تقریباً 1,100 برطانوی پاؤنڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے اُن کا ڈرائیونگ لائسنس چھ ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ اس خلاف ورزی سے قبل واٹسن کے لائسنس پر پہلے ہی نو پوائنٹس موجود تھے، جبکہ اس تازہ خلاف ورزی پر مزید تین پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد یوکے قانون کے تحت اُن پر خود کار طور پر چھ ماہ کی پابندی لاگو ہو گئی۔