کوئٹہ میں حج آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ) کا سالانہ اجلاس، 2026 کے حج انتظامات پر غور

116

کوئٹہ میں حج آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ)کا سالانہ اجلاس، 2026 کے حج انتظامات پر غورحج آرگنائزر ایسوسی ایشن پاکستان (ہوپ)بلوچستان چیپٹر کا سالانہ جنرل باڈی اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا جس کی صدارت تنظیم کے مرکزی چیئرمین ناصر خان نے کی۔ شرکا سے سینئر نائب چیئرمین رانا شاہد نذیر، بلوچستان چیپٹر کے چیئرمین عصمت اللہ کاکڑ، جمال ترکئی پنجاب، سندھ ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے ایگزیکٹو ممبران نے خطاب کیا۔

جنرل باڈی اجلاس میں پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور عازمین حج کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے لیے نئے طریقہ کار اپنانے پر اتفاق کیا گیاوزارت مذہبی امور کی حال ہی میں اعلامیہ جاری ہوا ہے جس میں پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔

اس سال اسکیم کے تحت 37 ہزار 903 نئے عازمین درخواست دے سکیں گے جبکہ گزشتہ برس حج پر نہ جا سکنے والے 22 ہزار 97 عازمین پہلے ہی اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کل کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں سب سے پہلے گزشتہ سال کے رہ جانے والے عازمین کو ترجیح دی جائے گی اور آپریٹرز اس بات کا حلف نامہ جمع کرائیں گے کہ ان کی رجسٹریشن مکمل کی گئی ہے۔ اس کے بعد ہی نئے درخواست گزاروں کی باری آئے گی۔ ہوپ رہنماں نے زور دیا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے جدید نظام اور نئے طریقہ کار اپنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ عازمین حج کے مسائل، جیسے رہائش، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تنظیم عملی جدوجہد جاری رکھے گی تاکہ حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کی جا سکیں۔ آخر میں آنے والے مہمانوں میں شیلڈز اور تحائف تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں