برطانیہ ، آسٹریلیا ، کینیڈا کا فلسطین کی ریاست کو آزاد و خودمختار ملک تسلیم کرنے کا جراتمندانہ اقدام ہے،امان اللہ کنرانی

139

سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے اپنے ایک بیان میں دنیا بھر کے 3 اہم ترین ممالک برطانیہ و آسٹریلیا اور کینیڈا نے امن کے عالمی دن کے موقع پر فلسطین کی ریاست کو آزاد و خودمختار ملک تسلیم کرنے کا جراتمندانہ اقدام کرکے انسانیت کو حوصلہ حق و صداقت کو پزیرائی بخشی ہے یہ عالمی امن کے دن کا ایک بیش بہا تحفہ ہے ھم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ھم اٴْمید کرتے ہیں دٴْنیا دیگر ممالک بھی اس کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں