کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد کانفرنس میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہوگیا

144

کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد صدر حاجی محمد ایوب مریانی کی سربراہی میں ایران کے دارالحکومت تہران روانہ ہوگیا ہے، ترجمان کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے بیان کے مطابق وفد 15-16 ستمبر 2025 کو پاک۔

ایران جوائنٹ اکنامک کمیشن کانفرنس کے موقع پر “پاکستان بزنس فورم” کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ بعد ازاں یہ وفد 17-18 ستمبر 2025 کو ایران کے شہر کرمان میں کرمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس “Introducing Pakistan Markets” میں بھی شریک ہوگا۔کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے وفد میں سابق صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس فدا حسین دشتی اور دیگر شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں