بھارت نے پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا

144

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے دریا میں پانی چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 24 اگست کی صبح بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ بھارتی اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت انتظامیہ کو اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں