مشن نور انقلاب کی جانب پہلا بڑاقدم ہے، تحریک انصاف

138

مشن نور انقلاب کی جانب پہلا بڑاقدم ہے20ستمبرکوپورے ملک کے نوجوان رات نو بجے اپنی چھتوں پر چڑھ کراذانیں دینگے اور اللہ پاک سے ان ظالم وجابر حکمرانوں سے نجات کی دعائیں کرینگے۔ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے اپنے بیان میںکیا ۔انہوںنے کہاکہ ملک میںظلم وجبر کی سیاہ رات بہت طویل ہوگئی ہے قوم ملک کے تمام اداروں سے مایوس ہوچکی ہے اور اب اپنا مقدمہ اللہ کے سامنے پیش کریگی۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف پچھلے کئی برسوں سے ان جعلی حکمرانوں کے زیرعتاب ہے، بانی پی ٹی آئی کو بلاوجہ2سال سے پابند سلاسل رکھاگیاہے لیکن ہم ہر گز مایوس نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں